10 جولائی، 2008، 11:19 AM

پاکستان

پاکستان کے قبائلی علاقہ کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں چھ افراد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں چھ افراد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دو دھماکوں میں چھ افراد ہلاک اور نو زخمی ہو گئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دو دھماکوں میں چھ افراد ہلاک اور نو زخمی ہو گئےہیں۔

 ذرائع کے مطابق پہلا دھماکہ اڑا اُولی کے علاقے میں ہوا جہاں سبزی لے جانے والی گاڑی با رودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اورچھ زخمی ہوگئے ۔دوسرا دھماکہ اڑا اوُلی کے قریب علاقہ کچ میں ہوا۔۔جہاں ٹریکٹر کے بارودی سرنگ سے ٹکرا نے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ہلاک و زخمیوں میں زیادہ تر کا تعلق منگل قبیلے سے ہے ۔زخمیوں اور لاشوں کو سدہ اسپتال پہنچا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بارودی سرنگیں طالبان دہشت گردوں نے بچھائی تھیں۔

 

News ID 714043

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha